آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟
پروٹوکول کے تحت ایونٹ کے آغاز سے قبل میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو جمع کیا جاتا ہے، اور وہ پریس کانفرنس میں اپنی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں منعقد ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق، آئی سی سی کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتان ایک جگہ جمع ہوکر پریس کانفرنس کریں گے اور اپنی تیاریوں کے بارے میں بات کریں گے۔
19 فروری سے چند دن پہلے، آئی سی سی جس دن کو منتخب کرے گی، اس دن بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
ویزا کا انتظام میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور اس میں بھارت سمیت تمام کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا، اسپانسرز اور شائقین کو ویزے فراہم کرنا شامل ہوتا ہے۔
لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں آنے والی ٹیموں میں تین بھارتی کرکٹرز بھی شامل تھے، جنہوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزے حاصل کیے تھے۔ اسی طرح، جو کھلاڑی اور آفیشلز ویزے کے لیے درخواست دیں گے، پی سی بی ان کا انتظام کرے گا۔
آئی سی سی جب وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کرے گی، تو اس کے بعد یہ بھی طے ہو جائے گا کہ کپتانوں کی پریس کانفرنس کس دن رکھی جائے گی۔
جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…
کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…
جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…
بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…
’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…
لاس اینجلس کی آگ کے باعث معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انتقال ہوگیا ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈیلیس، جو…