پاکستان بمقابلہ بھارت: ’نیٹ فلکس‘ پر تحلقہ مچانے کو تیار
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ ہمیشہ شائقین کے دلوں کو جیت لیتے ہیں، اور اس دوران لوگ تمام کام چھوڑ کر میچ دیکھنے پر توجہ دیتے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز نہیں ہوتی، لیکن نیٹ فلکس ایک ایسی سیریز پیش کر رہا ہے جو پاک بھارت کرکٹ کے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرے گی۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس 7 فروری کو "The Greatest Rivalry” کے نام سے ایک دستاویزی سیریز ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے کرکٹ ٹاکرے کے دوران ہونے والی گرما گرمی کو دکھائے گی۔
اس سیریز میں بھارت اور پاکستان کے معروف کرکٹرز کے انٹرویوز اور ان کہی کہانیاں شامل ہوں گی، جو اس کرکٹ دشمنی کے ڈرامے اور جذبے کو واضح کریں گی۔ سیریز میں سنسنی خیز میچز، شاندار چھکے چوکے اور دلچسپ لمحے دکھائے جائیں گے، جو کرکٹ کے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ اس دستاویزی فلم میں پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے اور یہ ان کہانیوں، ثقافتی پہلوؤں اور جذبات کو اجاگر کرتی ہے جو اس دشمنی کو خاص بناتی ہیں۔
اس سیریز میں سینیئر کھلاڑیوں جیسے وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر نے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ پاک بھارت نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری سیریز "دی گریٹسٹ رائیولری” گرے میٹر انٹرٹینمنٹ نے تیار کی ہے۔
بقلم: امتل الھدٰی دُنیا بھر کے سیاحوں کو جو چیز اپنی جانب راغب کرتی ہے ان میں تاریخی عمارتیں، قدیم…
جہیز لینے اور دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش، 5 سال قید کی سزا کا امکان قومی اسمبلی…
کیا فساد فی العرض اللہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟، آرمی چیف اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف…
جوتے کی ایجاد کا سہرا کس کے سر ہے؟ بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ جوتے قدیم رومیوں یا…
بھاری بیگ اسکول لے کر جانے والے بچوں کو کن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟ جو بچے بھاری بیگ…
’دھوم‘ سیریز کے مداحوں کے لیے خوشخبری، رنبیر کپور دھوم مچانے کو تیار فلم کے مرکزی ولن کے لیے جنوبی…