نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ بالنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔انگلینڈ میں شیڈول پہلے ٹی20 میچ کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان کے کھیلنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر دیکھا جانے کا امکان ہے۔جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین، حارث اور زمان کو گروپ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دوسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، اور عباس آفریدی بھی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔
واضح رہے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی تھی، جس کی وجہ سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے جبکہ بابراعظم کو ون ڈاؤن اور فخر زمان کی چوتھی پوزیشن پر کھیلتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…