ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسیب اللہ خان فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے اسکواڈ کا حصہ تھے، تاہم محمد رضوان کی موجودگی کے باعث انہیں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان تھا، جو ان کے لیے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ہوسکتا تھا، لیکن انجری کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پریکٹس کے دوران ان کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کرنے کی ہدایت کی۔
وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان شاہینز اسکواڈ میں بھی شامل تھے، لیکن اب ان کی جگہ روحیل نذیر کو موقع دیا جائے گا۔ سہ روزہ پریکٹس میچ 10 جنوری سے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔
دوسری جانب، اوپنر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز دائیں ٹخنے کی چوٹ کے باعث لندن میں علاج کے لیے موجود ہیں۔ ان کی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت انجری سے مکمل صحتیابی پر منحصر ہے۔
اسلام آباد :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں۔ وفاقی سرکاری…
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو دوبارہ…
نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر سامنے آ گیا، مودی سرکار کے دور میں…
اسلام آباد:سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا گیا، عدالت نے بیرون ملک جانے کی…
اسلام آباد:حج درخواستیں جمع نہ کروا پانے والے افراد کے لیے ایک اور موقع فراہم کر دیا گیا۔ آئندہ ہفتے…
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس…