نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔آنگلینڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کرکٹر جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ پریکٹس کی ہے، اس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی بیٹگ کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں اننگز کا آغاز کیا کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی باؤلرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے محمد رضوان اور صائم ایوب کو نئی گیند سے بالنگ کروائی ہے اور بابراعظم کو اسپن کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
امکان ہے کہ کیویز کیخلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم کو اوپننگ جوڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا جبکہ بابراعظم اور فخر کا تیسری یا چوتھی پوزیشن سنبھالنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر ہون گے، البتہ حالات کے مطابق افتخار اور اعظم کی پوزیشنز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔