آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے برد ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ نے بابر اعظم سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ابراعظم کو آرام دینے سے متعلق سوچا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بابراعظم سے متعلق کوئی بھبی فیصلہ کرنے سے قبل یہ دیکھنا ہو گا کہ وہ خود کیا چاہتے ہیں؟محمد حفیظ نے کہا کہ اگر بابراعظم کو لگتا ہے کہ انہیں کسی بھی حوالے سے مدد کی ضرورت ہے تو ہم وہ مدد فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا ہے۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ 130 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اسی کے ساتھ ساتھ دورہ آسٹریلیا پاکستان کے بابر اعظم کے لیے ایک ڈرؤنے خواب کی مانند رہا،تینوں ٹیسٹ میچز کی تمام 6اننگز میں بابر آعظم 21کی اوسط سے 126رنز بناسکے، اس میں کوئی ففٹی شامل نہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…