پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر کہتے ہیں کہ بابر اعظم کا برا وقت چل رہا ہے ایسے میں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم نے مثبت اپروچ کے ساتھ کھیلا ہے، شان مسعود نے بھی اچھی کپتانی کی ہے ۔ محمد اظہر کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، میلبرن میں پاکستان نے بیس آؤٹ کیے جو کہ اچھی بات ہے۔
محمد اظہر نے کہا کہ مجھے شان مسعود کی کپتانی نے متاثر کیا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ اس وقت سابق کپتان بابر کو بیک کرنا چاہیے ، وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے اس نے پہلے بھی رنز کیے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل فخر زمان بھی بابر کے حق میں بولے تھے اور کہا تھا کہفارم کا آنا اور جانا کھیل کا حصہ ہے، بابر کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے ہمیں سنچریوں کا عادی بنا دیا ہے اس لیے ہم ہر میچ میں انہیں سنچری کرتا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بابر اعظم دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے امید ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارمنس سے گا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا جاتا رہتا ہے لہذا بابر اعظم بھی کم بیک کر لیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں ڈی چوک کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مظاہرین ڈی چوک کی جانب رواں…
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کئی پی ٹی آئی رہنما اپنے قافلوں کے ساتھ ابھی…
پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین ڈی چوک پر پہنچ چکے ہیں۔کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کی…
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…