کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنائے ہیں۔ انہیں 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت کریز پر ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 64 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے۔ ریان رکلٹن نے سب سے زیادہ 259 رنز
دوسرا روز:
جنوبی افریقا نے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔ ریان رکلٹن 259 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینسن 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 پر آؤٹ ہوئے۔ کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے، محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 20 رنز کے مجموعے پر ہی 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
اس وقت بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اور انہیں 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہے۔ پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلے دن تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، لیکن اوپنر ریان رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط کیا۔
ریان رکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 2 وکٹیں جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے وزیراعظم اور اپنی جماعت کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔…
ایک ایسا خاص روبوٹ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ آج کل روبوٹس کی تخلیق پر بڑی توجہ…
کورونا کے بعد چین میں سامنے آنے والا نیا وائرس کتنا خطرناک ہے؟ چین میں ایک نئے وائرس کے پھیلنے…
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن…
ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ، شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی نگران اور منتخب حکومتوں کے فیصلوں…
بلاول بھٹو اور "عینک والا جن" کے درمیان ایک دلچسپ تعلق سامنے آیا ہے، جس کا انکشاف اداکار حسیب پاشا…