لندن میں ہونے والے ورلڈ انڈور باؤلز چیمپیئن شپس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب فلسطین کے حامی گروپ نے غزہ جنگ کے سبب مہم چلائی۔
الجزیرہ کے مطابق، ورلڈ باؤلز ٹور نے اعلان کیا کہ اگست میں اسکاٹش انٹرنیشنل اوپن میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی موجودگی کے بعد سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔
ورلڈ باؤلز ٹور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، بورڈ نے ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کے چیمپیئن شپ میں شرکت کے دعوت نامے کو واپس لے لیا جائے۔
ورلڈ باؤلز ٹور نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ہمیشہ لوگوں کو متحد کرنا رہا ہے۔ یہ فیصلہ چیمپیئن شپس کی حفاظت اور بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، برطانیہ میں یہودی تنظیم نے اس فیصلے کی تنقید کی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا، کیونکہ ان کی شناخت کی بنیاد پر انہیں شرکت سے محروم کیا گیا