گلگت:انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے خلاف مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت گلگت میں ہوئی، جس میں ان پر سکیورٹی اداروں اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔
عدالت نے خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی، ساتھ ہی ڈی جی نادرا کو ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا۔ آئی جی پولیس کو ہدایت دی گئی کہ مجرم کو فوراً گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔
یاد رہے کہ خالد خورشید، جو تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ہیں، نے ایک جلسے کے دوران سکیورٹی اداروں، چیف سیکرٹری، اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ ان کے خلاف سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شاہ رخ خان کو کس چیز سے سب سے زیادہ ڈر لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے!…
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی…
وہ عجیب آدمی جو کچھ بھی نہ کرکے بھی سال بھر میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کما لیتا ہے…
بقلم: کاشف شہزاد دُنیا میں خانہ جنگی, تنازعات، غربت اور کئی دیگر اسباب کے باعث ہر سال لاکھوں افراد انسانی…
جنوبی افریقا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران ایک…
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر سخت اور خطرناک نتائج کی…