راس الخیمہ:متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 26 سالہ پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی نژاد نوجوان ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک ہلکا طیارہ، جس میں صرف دو افراد سوار تھے، راس الخیمہ کے ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق، طیارے میں سوار پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی نژاد نوجوان ڈاکٹر، دونوں حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔
مرنے والے نوجوان کی شناخت سلیمان الماجد کے نام سے ہوئی، جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے۔ ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے لیکن وہ یو اے ای میں مقیم تھے جہاں سلیمان کی پیدائش ہوئی تھی۔
نوجوان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے سیر و تفریح کے لیے یہ طیارہ کرائے پر لیا تھا۔ طیارہ دوپہر 2 بجے پرواز کے بعد ساحل سمندر کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔
یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیش میں تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے بانی کی حیثیت میں جنرل ضیا…
سمندر کی گہرائیوں میں ایک خوفناک مخلوق کی موجودگی نے لوگوں میں دہشت پھیلا دی ہے۔ حال ہی میں ووپر…
ایوی ایشن معاملات کا تجزیہ کرنے والی کمپنی سیریئم نے وقت کی پابندی کے حوالے سے سالانہ رینکنگ جاری کی…
لندن:انگلینڈ میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں ایک تباہ کن اضافہ…
لندن:آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے موجودہ دور میں ہماری زندگی کو بلاشبہ آسانی سے بھر دیا ہے، لیکن مستقبل میں…
نئی دہلی: بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مردہ شخص اسپیڈ بمپ سے ٹکرانے کے…