اسلام آباد: ملک میں یکم جنوری 2025 سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق، پٹرولیم مصنوعات پر 8.69 ڈالر فی بیرل پریمیم عائد کیا جاتا ہے، تاہم آئندہ 15 دنوں کے لیے پٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد یہ قیمت 259 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔
مزید برآں، ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اضافہ متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 3 پیسے اضافے کے ساتھ 151 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہونے کی امید ہے۔