اکتوبر تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 69114 ارب روپے تک پہنچ گئے
اسلام آباد:رواں سال اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق، مقامی قرضے 4632 ارب روپے بڑھے جبکہ بیرونی قرضے 710 ارب روپے کم ہوئے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 69114 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ان میں 47231 ارب روپے کے مقامی اور 21884 ارب روپے کے بیرونی قرضے شامل ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر 2023 کے اختتام پر حکومت کے کل قرضے 65195 ارب روپے تھے، جن میں 42595 ارب روپے مقامی اور 22600 ارب روپے بیرونی قرضوں کا حصہ تھا۔
یہ صورتحال معیشت پر مسلسل دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے، جہاں ایک طرف مقامی قرضے بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف بیرونی قرضے کم ہو رہے ہیں۔