Categories: پاکستان

بلے کا نشان واپس کرنے پر الیکشن کمشن نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔پاکستانی نجی ٹی وی چینل  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کے بلے کے نشان سے متعلق فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست وکیل محسن کامران نے جمع کرائ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا  تھا۔  الیکشن کمیشن  نے درخواست میں ہائیکورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کیلئے ڈویژنل بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس کرنے پر عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آٸی کو بلے کا انتخابی نشان  دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی  ہوا  تھا۔

 

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

21 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago