الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس کرنے پر عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان واپس کرنے پر عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرے گا ۔ پی ٹی آٸی کو بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی  ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہاٸی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے پشاور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا چانس بہت کم ہے۔ الیکشن کمیشن کے منعقدہ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے پی کے 91 کوہاٹ 2 عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کی معطلی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسی حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

 

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago