آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے میچ کیوں ہارا؟ اس حقیقت سے پردہ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنی زبانی ہی اٹھا دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پیٹ کمنز نے بہت ہی لاجواب گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اب ہمیں بڑی تصویر دیکھنی ہو گی ، ہمیں میچ سے بہت سی مثبت چیزیں سیکھنے کو ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم آسانی سے اگر مگرکہہ سکتے ہیں لیکن جب آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ،کبھی کبھار بلے کے ساتھ اور کبھی گیند کے ساتھ کھیل کا رخ بدل سکتا ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم نے مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا شان مسعود نے کہا کہ میچ کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں ہیں۔ شان مسعود نے کہا کہ کھیل کا رخ بدلتارہا کبھی ہماری طرف تو کبھی آسٹریلیا کی جانب، لیکن پیٹ کمنز نے شاندار سپیل کروایاجس سے میچ ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا،شان مسعود نے تسلیم کیا کہ پیٹ کمنز دنیا کے بہترین باولر ہیں۔ اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو سٹیو سمتھ اور مچل مارش نے کمال کا کھیل پیش کیا۔
شان مسعود نے کہا کہ ہمای ٹیم نے مثبت چیز یہ دکھائی ہے کہ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کیں جو ہم ایک لمبے عرصے سے نہیں کر سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نا صرف سینچریاں سکور کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اور بھی بہت سی چیزوں کو بہتر کرنا ہو گا ۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…