پاسپورٹ جاری کرنے والے دفاتراور امبیسیز کے باہر لوگوں کی لائینیں لگی ہوتی ہیں۔ مہنگائی کے ستائے بے روزگار نوجوان ملک سے باہر جا کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس حوالے سے سال 2023 میں کتنے پاسپوٹس جاری کیے گئے ہیں ایک واضح حقیقت سامنے آگئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نےپاسپورٹ آفس کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس پاکستان مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ سال 2023 میں اب تک 65 لاکھ پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2027 سے پاکستان میں ای پاسپورٹ کا اجراء لازمی طور پر ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ حالیہ رائج مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے جس کے لیے نیا سسٹم آئندہ 6 سے 7 مہینوں میں انسٹال کردیا جائے گا جبکہ 2027 میں ای پاسپورٹ لازمی ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہےپرنٹنگ کے لیے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار حاصل کرلی گئی ہے جس کے بعد پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…