نئے سال کی آمد سے قبل رواں سال کاروبار کے آخری روز شادی کے خواہشمند حضرات کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ سونے کی قیمت میںاتنی کمی آگئی کہ دل خوش ہو جائے۔ ڈالر کی مندی اور روپے کی قدر کے اثرات سونے کی قیمت میں بھی واضح طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔
آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بھاری کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار نو سو روپے کا ہوگیا ہے۔ تاہم دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔
جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کارجحان، پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹس میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری دن کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا تھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…