پاکستانی عوام کو نئے سال کی کی آمد کی خوشی میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی یا نہیں؟ انتظار کی گھڑیوں کی مدت کم رہ گئ، حتمی فیصلہ آنے میں ابھی بھی دودن باقی ہیں۔ ممکن ہے پاکستان کے عوام کو پٹرولیم، مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی بڑا ریلیف مل جائے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹرنیشنل لیول پر برینٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد نگران حکومت نئے سال کے پہلے مہینے جنوری 2024 کے پہلے ہاف میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ نئے سال کے پہلے مہینے میں قیمتیں پہلے جیسی نوعیت پر ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ آئل انڈسٹری کے تخمینوں کے مطابق پیٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں1 روپے تک کمی ہو سکتی ہے اسکے برعکس ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں ہیں۔ یاد رہے آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔