Categories: پاکستان

شہر قائد کراچی کا امن کب اور کس نے بحال کیا؟

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں شہر قائد کا امن بحال کیا گیا تھا۔  شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف نے کراچی کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے،  انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کراچی میں بوری بند لاشیں ملتی تھیں، کراچی میں بھتہ خوری ہوتی تھی۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائد ن لیگ نے ہی کراچی کو گرین لائن کا منصوبہ فراہم کیا تھا۔  اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف سے دھاندلی کے ذریعے اقتدارچھینا گیا،  انہوں نے کہا اب نواز شریف کی ق قیادت میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب ہم اقتدار میں آکر کراچی سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے۔  انہوں نے واضح کیا کہ کراچی روشنیوں کا شہرہے۔ شہباز شریف نے کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا،  انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان بھر سے لاکھوں لوگ روزگار کے لیے یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی گیٹ وے ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منشور جلد عوام کے سامنے آ جائے  گا، انہوں نے مزید کہا کہ  اب ہم سب مل کر قائد کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

Recent Posts

عمران خان اور بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…

2 گھنٹے ago

سعودی عرب میں پاکستانی جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…

3 گھنٹے ago

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…

4 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے جاری احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے مشاورت جاری، مختلف آپشنز پر غور

پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…

5 گھنٹے ago

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

4 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

4 دن ago