چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جا رہے ہیں سب کو معلوم ہے۔ سندھ میں تو کاغذات نامزدگی نہیں چھینے جا رہے۔ کاغذات نامزدگی متعقلہ لوگوں کا معاملہ ہے۔ ہم نے بی بی شہید کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا ہے۔ ہمیں موقع ملا تو اس پر ضرور عمل کریں گے، عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم آٹھ فروری کے انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے، ہم نے گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے، گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی اچھے نتائج دے گی۔
کاغزات نامزدگی چھینے جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے اور کہاں چھینے جارہے ہیں، جو چھین رہے ہیں وہ جواب دیں، سندھ میں تو کاغزات نامزدگی نہیں چھینے جا رہے۔ ہم نے تخت لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور کے علاوہ بھی کوئی اور آپشن ہونا چاہیے۔