Categories: پاکستان

شاہ محمود قریشی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے ۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کر دیا ہے۔ عدالت نے رہنما تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی جانب سے  رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے حق میں نعرے بازی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پولیس بکتر بند گاڑی میں شاہ محمود قریشی کو لے کر روانہ ہو گئی ہے۔ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی  کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا تھا، شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں پولیس نے شاہ محمود قریشی  کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔

خیال رہے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کیخلاف  مقدمات میں جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم پر حملہ شامل تھے، اسکے علاوہ حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، میٹرو بس سٹیشن جلانے کے مقدمات بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا  کہ پولیس کی جانب سے سانحہ9 مئی میں شاہ محمود قریش کیخلاف راولپنڈی میں 12مقدمات درج کیے گئے تھے،پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دے دی جائے،تمام 12مقدمات میں 2جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی  کی گئی تھی۔

Recent Posts

ایشیا کے طاقتور ترین سمندری طوفان ’یاگی‘ نے شمالی ویتنام میں تباہی مچا دی

ایشیا کے طاقتور ترین سمندری طوفان ’یاگی‘ نے شمالی ویتنام میں تباہی مچا دی رواں سال ایشیا کا سب سے…

1 منٹ ago

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان

2030 تک پاکستان کی 50 فیصد گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی: بی وائے ڈی پاکستان پاکستان کی آٹو موبائل صنعت میں…

8 گھنٹے ago

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی

فٹبال کی دنیا میں عجیب حادثہ، چھینک سے کھلاڑی زخمی انگلینڈ: انگلش فٹبال کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے…

9 گھنٹے ago

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب

قاتل خواتین کا خوفناک گروہ بے نقاب آندھرا پردیش، بھارت: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے تین ایسی خواتین…

9 گھنٹے ago

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور

عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفا منظور اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا بطور…

10 گھنٹے ago

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی

آئینی خلاف ورزی یا بدنیتی پر ہی عدلیہ پالیسی معاملات کا جائزہ لے سکتی ہے: جسٹس یحییٰ آفریدی اسلام آباد:…

10 گھنٹے ago