پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے انصاف کے تقاضے پورے نا ہونے پر انصاف کے قوانین پر سوال اٹھا دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر میں شاہ محمود قریشی نے ملک کے لیے پیش کردہ اپنی کاوشوں کی یاد دہانی کروا دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ میں پاکستان کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑتا رہا ہوں، پاکستان اور اداروں کی دنیا میں صفائیاں دیتا رہا ہوں اور اب جو میرے ساتھ کیا جا رہا ہے کیا یہ انصاف ہے؟وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود وریشی نے کہاکہ رات بھر مجھے انتہائی ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا، انہوں نے کہا کہ میں نو مئی کو راولپنڈی تو کیا پنجاب میں بھی نہیں تھا۔ شاہ محمود نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ رات بھر میری حالت خراب رہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے طبی امداد کی استدعا کی لیکن پولیس افسران میری بات کو سنجیدہ لینے سے انکاری ہوگئے۔
اسی کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات میں جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم پر حملہ شامل ہیں، اسکے علاوہ حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، میٹرو بس سٹیشن جلانے کے مقدمات بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی جانب سے سانحہ9 مئی میں شاہ محمود قریش کیخلاف راولپنڈی میں 12مقدمات درج ہیں،پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دے دی جائے،تمام 12مقدمات میں 2جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…