ڈالر کا قیمت میں کمی کے باعث حجاج اکرام کے لیے حج کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد حج کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی رونما ہوئی ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے تک کم ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اپنے علامہ حافظ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام تقریبات کا اہتمام پرامن طریقے سے کیا گیا، ملک بھر میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حج ایک لاکھ روپے ستا ہوگیا ہے ۔ حج کے سستہ ہونے کی وجہ ڈالر کے ریٹ میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب سے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔