18 سال مکمل ہونے پر شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کو قید اور دیگر جرمانے ہونگے
اسلام آباد:پاکستان میں ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔
نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت، 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینا لازم ہے۔
تاخیر کی صورت میں نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق، 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔