سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں تفصیلی فیصلے پر آئی پی پی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پارلیمان کی بالا دستی کو حقیقی معنوں میں امر کر دیا ہے۔ ماسٹر آف روسٹر کی اصطلاح کو دفن کر کے سپریم کورٹ نے جمہوریت کو فروغ دیا ہے۔
رہنما آئی پی پی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمان کا وقار اور تشخص بحال ہوا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے بزنس آف دی ہاوس کو تقویت ملی ہے۔ پارلیمنٹ کے آئین سازی کے حق کو تسلیم کر کے کھویا ہوا مقام واپس دلایا گیا ہے۔ یصلے کے دور رس نتائج ہوں گے، ملک میں پارلمنٹ کی فیصلہ سازی کو نظر انداز نہ کیا جا سکتا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی پی پی ایک جمہوریت پسند پارٹی ہے جو پارلیمنٹ کے تقدس کا احترام کرتی ہے۔ اس فیصلے کے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں براہ راست اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جمہوری طرز عمل اپنا کر ہی ہم اپنی کھوئی ہوئے ساکھ اور ترقی کی منزل پا سکتے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…