پاکستان کے ممتاز سیاستدان جاوید ہاشمی نے بہت بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ہورہا ہےہماری تاریخ میں ایسا کبھی کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کہا جائے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں گے۔۔۔ کبھی نہیں۔ جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو گی، میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا، میں سمجھتا ہوں کہ جب ہمارے لیڈرز ان کی مدد سے اقتدار حاصل کرتے ہیں تو پھر حکمرانوں کو ان کے مطابق ہی چلنا پڑتا ہے۔ میرے حلقے این اے 149 کے جو لوگ ہیں وہ ہمارے باس ہیں، ان کے سامنے میں جھولی بھی پھیلاؤں گا، جو کوئی اپنے آپ کو طاقت سمجھتا ہو میں اس کا سامنا کروں گا، لیکن جمہوریت کی جھولی، میں اپنے حلقے کے آگے پھیلاؤں گا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں زیادہ تقریریں کروں یا نہ کروں، جہاں جہاں جانا ہوگا وہاں جاؤں گا۔ 2018 کے انتخابات میں میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گیا تھا کیونکہ سب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریجیکٹ ہو گئے تھے، میں شکوے نہیں کرتا میں جنگ لڑتا ہوں، این اے 149کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ میں نے دوبارہ جمہوریت کی جھولی پھیلا دی ہے۔
جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ اس بار الیکشن بالکل فیری اینڈ فیئر نہیں ہو رہے ہیں، یہ انتخابات کے نام پر مذاق ہے، لیکن جب پروسس ہو تو میں اس کا حصہ ضرور بنتا ہوں، میں وہ انقلابی نہیں ہوں جو بندوق کی گولی سے انقلاب لانا چاہتا ہوں، میں اپنے حلقے کے عوام کو ووٹ اور گولی سمجھتا ہوں۔