پاکستانی فوج کی طرف سے ایٹمی پاور کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
پاک فوج ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی جانب سے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جا چکا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ تجربہ کیا جانے والا میزائل ویپن سسٹم 400 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی کے ساتھ ساتھ فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، پاکستان فوج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں نے فتح ٹو میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا ہے، فتح ٹو میزائل کے تجربے کے دوران مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا، اس دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا تھا، لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا تھا۔