اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اسرائیلی مفادات کا حصہ ہیں اور ان کے ذریعے پاکستان، جو مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے، کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل کے عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عمران خان کی حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پیچھے اسرائیلی اور مغربی طاقتیں ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور ہمارے لیے سب سے اہم چیز پاکستان ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت امریکی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ پہلے امریکا عمران خان کو آزاد کروائے گا، پھر عمران خان امریکا سے آزادی دلانے کا نعرہ لگائیں گے۔
طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ حکومت اس وقت جواب دے گی جب یہ بیانات رسمی طور پر حکومتی نمائندے کی طرف سے آئیں گے۔
پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ابھی اپنا عہدہ سنبھالا نہیں ہے۔ جب وہ عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں اپنی انتظامیہ سے بات کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ماضی میں امریکا کے سخت مخالف رہے ہیں، اس لیے وہ امریکا کے لیے مفید نہیں ہو سکتے۔
ن لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، یک طرفہ فیصلے قابل قبول نہیں: بلاول بھٹو لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی…
بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں حامد پور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں کھانے میں تاخیر کے باعث دولہا…
سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے، جو اگلے سال عید الفطر پر سینما…
سال 2024 میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو خطرناک گرمی کے اوسطاً 41 اضافی دنوں کا سامنا کرنا پڑا،…
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 سعودی مرد و خواتین کو تیسرے…
سکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری، درجہ حرارت منفی 18 سکردو: سکردو اور آس پاس کے علاقوں میں رواں…