توشہ خانہ ٹو کیس، سماعت 30 دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کیس کی سماعت کے لیے جیل پہنچیں۔
عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز پیش ہوئے، جبکہ دیگر وکلا سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
وکلا کی عدم موجودگی کی وجہ سے پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہو سکا، جس کے باعث عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت کے اختتام پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔
ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت…
وویک اوبرائے نے اپنی پہلی محبت کو کھونے کا درد شیئر کر دیا ممبئی:بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے 17 سال…
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قیدیوں پر اہم سہولت مل گئی لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ…
خیبر پختونخوا میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گیس کے نئے ذخائر دریافت پشاور:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس…
سانحہ 9 مئی، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں راولپنڈی:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ…
دُلہن کی شادی کے دن عجیب فرمائش، دُلہا اور دُلہن کے درمیان جھگڑا بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور…