خیبر پختونخوا میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
پشاور:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں قدرتی وسائل کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ اس دریافت سے ملک میں مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) نے قدرتی وسائل کی دریافت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس سے ملکی معیشت مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے۔ حکومتی تعاون سے او جی ڈی سی ایل ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جو توانائی کے شعبے کو خود انحصار بنانے میں اہم ہے۔
اس نئے منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں دریافت کیے گئے گیس کے ذخائر سے روزانہ 2.14 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار ممکن ہوگی، جو نہ صرف توانائی بحران کم کرنے میں مددگار ہوگی بلکہ ملکی توانائی کی ضروریات بھی پوری کرے گی۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے ساتھ مائننگ کے شعبے میں مزید ترقی اور نئے وسائل کی تلاش کے امکانات روشن ہو رہے ہیں، جو ملک کی معاشی مضبوطی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔