سانحہ 9 مئی، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں

سانحہ 9 مئی، عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 افراد کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تمام مجرمان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور شواہد کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کو سزائیں دی گئیں۔ ہر مجرم کو اپنا قانونی دفاع پیش کرنے کا مکمل حق فراہم کیا گیا۔
سزا پانے والوں میں جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل ہیں، جنہیں 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جناح ہاؤس حملے کے دیگر مجرموں میں میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6 سال، جبکہ ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو بھی 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید برآں، پی اے ایف بیس میانوالی پر حملے کے کیس میں احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ پر حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں شریک محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ پر حملے میں سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، اور جناح ہاؤس حملے کے ایک اور مجرم میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو بھی 2 سال قید بامشقت دی گئی۔

 

 

News Tv

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس، سماعت 30 دسمبر تک ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس، سماعت 30 دسمبر تک ملتوی راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی…

1 منٹ ago

خیبر پختونخوا میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گیس کے نئے ذخائر دریافت پشاور:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس…

5 منٹ ago

دُلہن کی شادی کے دن عجیب فرمائش، دُلہا اور دُلہن کے درمیان جھگڑا

دُلہن کی شادی کے دن عجیب فرمائش، دُلہا اور دُلہن کے درمیان جھگڑا بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور…

20 گھنٹے ago

بھارتی گلوکار جیسی گِل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

بھارتی پنجابی گلوکار جیسی گِل نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ان کے پاکستانی…

21 گھنٹے ago

راستے بند، بچوں کی اموات، پارا چنار میں دھرنا شدت اختیار کر گی

خیبرپختونخوا کے علاقے پارا چنار میں شہری راستے بند ہونے کے خلاف چھ دن سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ تحصیل…

22 گھنٹے ago

جسٹس منصور علی شاہ کا انتظامی جج کے طور پر کام سے انکار

جسٹس منصور علی شاہ کا انتظامی جج کے طور پر کام سے انکار اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج…

22 گھنٹے ago