ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے، ایسے میں بجلی کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا کہ تربیلا بجلی گھر کے تیرہ یونٹ بند ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی قلت کا سامنہ ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے تربیلا بجلی گھر کے صرف 4 پیداواری یونٹ بجلی کی پیداوار کا عمل یقینی بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ صورت حال میں بجلی کی پیداوار 381 میگا واٹ پر آ گئی ہے ۔
جبکہ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کو مزید مہنگا کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست بھیج دی ہے۔ اس بھیجی گئی درخواست پر سماعت کل ہو گی، درخواست میں 4 روپے 66 پیسے بجلی میں اضافہ کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی ڈیمانڈ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بقایا جات کی مد میں کی ہے۔ اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیاہے کہ نومبر مہینے کے دوران پانی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد، ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد، درآمد کیے گئے کوئلے سے بجلی 6 فیصد ، ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی ، مقامی گیس سےبجلی کی پیداوار 9.2 فیصد رہی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…