ملک بھر میں سال 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2023 میں باوجود اسکے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم رہی آئی ایم ایف شرائط کے تحت لیوی میں اضافے اور انٹرنیشنل منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا بڑھنا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ ڈیزل 30 اور پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مزید یہ کہ اس وقت ڈیزل اورپیٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے سولہ ستمبر کوپاکستان میں نگران حکومت کی موجودگی میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو جا چھویا۔ جس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سب سے زیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسے ہوگئی تھی۔
مزید اطلاعات کے مطابق یکم اکتوبر 2023 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہو چکا تھا جس کے بعد حالیہ تین مہینوں میں فی لیٹر پیٹرول 64 روپے 4 پیسے اور ڈیزل 52 روپے 99 پیسے سستاہوا ہے۔ 2023 کے شروع پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی ۔سال2023 کے بلکل شروع پر ایک ڈالر 226 روپے کا تھا جو 22 دسمبر کو 282 روپے 53 پیسے کا ہوا البتہ اسی سال کے دوران ہی ایک ڈالر 300 روپے سے اوپر تک بھی جا چکا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…