پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے رہا کیے جانے کا امکان ظاہر ہو گیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پہنچ چکے ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زوجہ بشرا بی بی انکا وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلہ چار صفحات پر مشتمل تھا ۔ فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کا غلط استعمال کریں تو عدالت اپنے فیصلے کو منسوخ بھی کر سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا سائفر کیس بے بنیاد تھا، کیس میں انکے والد کی جیت پورے ملک کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کے والد باہر آکر اپنی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…