جسٹس منصور علی شاہ کا انتظامی جج کے طور پر کام سے انکار
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم، اطلاعات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج کی حیثیت سے دی جانے والی ذمہ داریاں قبول کرنے سے انکار کر دیا اور بھیجی جانے والی انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے بھی اجتناب کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے واضح کیا کہ وہ پہلے ہی انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور اب یہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔