سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویزخٹک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انکی نئی پارٹی کیلئے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا تھا، میں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ مجھے بلا نہیں چاہیے۔
پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کون لاڈلہ ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں نئی پارٹی بناکر تمہارے مقابلے پر آیا ہوں، میں لوگوں کو تمہاری اصل شکل دکھانا چاہتا ہوں کہ تم نے صوبے کیلئے کیا کیا ہے؟ الیکشن مہم جاری ہے ہم اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ انی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کو بے وقوف سمجھتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ لوگ جو میں کہوں گا وہی کریں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہیں لیا جانا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس بلے کا نشان رہے اور وہ اس نشان پر پی ٹی آئی کو شکست دیں۔
سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے نشان کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…