پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نوابشاہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پہنچ گئے اور اور جانچ پڑتال کے عمل کو یقینی بنوایا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفرگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ انتخابات لازمی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے۔ اللہ کی مدد سے اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مزید محنت کے ساتھ انتخابی دنگل میں اترنا چاہیے۔ پچھلی پا ٹی آئی بغیر تیاری کے میدان میں آگئی تھی۔
جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہیں لیا جانا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے پاکستان تحریک انصاف کے پاس بلے کا نشان رہے اور وہ اس نشان پر پی ٹی آئی کو شکست دیں۔
سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے نشان کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے۔