پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم کھلاڑی کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو بڑا عہدہ مل گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنا دیا جائے۔ پاکستانی نجی ٹیوی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ پر کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر یاسر عرفان کو یہ بڑی ذمہ داری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ملی ہے۔ سابق آل راؤنڈر کو ابتداء میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا جا چکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔