سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثہ فیصل آباد کے قریب پیش آیا میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک پیش آیا۔ سابق وزیر داخلہ کے اہل خانہ کے مطابق حادثے میں خاندان کے سب افراد محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے۔ سفر کے دوران ایک گنوں سے بھری ٹرالی رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار معمول کی تھی، حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی البتہ دھند یا گنوں والی گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ رانا ثناء اللہ اور تمام اہل خانہ حادثے مین محفوظ رہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رانا ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔