Categories: پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال کے لیے امیدواروں کی سہولت کے لیے آن لائن سہولت کے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان  اکیکشن کمیشن کا کہنا ہے  آن لائن سہولت  دفتر  سیکرٹریٹ میں  میں بنایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب، ایف آئی اے،   ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی  باہمی معاونت سے  بننے والا آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا ۔ دفتر  سے امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جانے کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے  کہ سیکریٹری پاور ڈویژن اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو  ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے،  انہوں  نے مزید کہا کہ سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں، الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق  امیدواروں کی فہرست کے اجراء کے بعد نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی جا چکی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کریں،  مزید بتایا گیا کہ نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی بھی  یقینی بنائی جائے گی،  اس مقصد کے تحت حکومت کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے انتخابی امیدواروں کے بینرز کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago