الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے امیدواروں کی سہولت کے لیے آن لائن سہولت کے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان اکیکشن کمیشن کا کہنا ہے آن لائن سہولت دفتر سیکرٹریٹ میں میں بنایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب، ایف آئی اے، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی باہمی معاونت سے بننے والا آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا ۔ دفتر سے امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جانے کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکریٹری پاور ڈویژن اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں، الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کر لیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدواروں کی فہرست کے اجراء کے بعد نادہندہ امیدواران کو ہدایت کی جا چکی ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر آر او سے رجوع کریں، مزید بتایا گیا کہ نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی بھی یقینی بنائی جائے گی، اس مقصد کے تحت حکومت کے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے انتخابی امیدواروں کے بینرز کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔