آج کی ترقی براڈبینڈ انٹرنیٹ ہے، موٹروے نہیں:بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں ترقی کا اصل پیمانہ موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سہولت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس لاہور کے دو نوجوانوں نے بنایا تھا۔

سکھر میں آئی بی اے یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ طلبہ کو اپنی تعلیم ملک کی ترقی اور اس کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غربت، معاشی عدم مساوات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنے ڈیجیٹل حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل حقوق کا مطلب ہے بہتر انٹرنیٹ کی سہولت اور ڈیٹا کی پرائیویسی کا تحفظ۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ وہ سندھ سمیت پورے ملک کے تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے اور نوجوانوں سے ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کے لیے تجاویز لیں گے۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پر اپنی رائے اور مشورے دینے کی دعوت دی تاکہ سب مل کر اس اہم موضوع پر کام کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود "بابے”، جنہیں انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا ایپس کا علم نہیں، وہ یہ نہیں سمجھتے کہ بہتر انٹرنیٹ نوجوانوں کو دنیا سے جوڑ سکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کے کسی دیہات میں ہی کیوں نہ ہوں۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ان خطرات کو نہ روکا گیا تو پاکستان کو مسلسل سیلاب اور دیگر آفات کا سامنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام منصوبے، جیسے سڑکیں، گھر اور بجلی کے منصوبے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو مدنظر رکھ کر بنانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے اپنی صنعتوں کے ذریعے دولت کمائی، لیکن اس کے منفی اثرات دیگر ممالک پر ڈالے۔ اب ہمیں ان سے مطالبہ کرنا ہوگا کہ وہ اس نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سابق چیئرمین نے زور دیا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں

News Tv

Recent Posts

فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر عالمی اعتراضات، پاکستان کا دوٹوک جواب

پاکستان نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے اعتراضات کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا…

1 گھنٹہ ago

بشار الاسد زیرزمین سرنگ کے ذریعے دمشق سے فرار ہوئے

رواں ماہ کے شروع میں باغیوں کے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد خاموشی سے…

6 گھنٹے ago

سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ضروری ہیں، عارف علوی

پشاور:سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ جو فوجی افسر سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، ان کے خلاف…

8 گھنٹے ago

اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس نے سال کے آخری ہفتے میں شادی کی۔…

9 گھنٹے ago

پاکستان کی سلامتی کے فیصلے عوام کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق فیصلے…

11 گھنٹے ago

کرکٹ میں بھارتی اجارہ داری پر برطانوی اخبار کا کڑا ردعمل

برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کے حق میں جھکاؤ رکھنے کا…

12 گھنٹے ago