کے پی کے حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کر دی
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ضلع کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، خیبرپختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف ایمرجنسی پہلے ہی نافذ کی جا چکی تھی اور کرم میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے۔ صوبائی کابینہ نے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی باقاعدہ توثیق کی ہے۔
کابینہ نے مزید انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشت گردی کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔
علاوہ ازیں، صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کے مراکز کے قیام، کرک میں جوان مراکز کی بنیاد رکھنے، صوبے کی جامعات کے لیے گرانٹ فراہم کرنے اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی۔ ساتھ ہی ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔
نیوکلیئر پلانٹ میں کرپشن،بنگلادیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ ڈھاکا:بنگلادیش کے مشیر داخلہ نے وزیراعظم حسینہ…
مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت کی امید ہے:وزیراعظم اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے اراکین پر مشتمل…
میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی پشاور: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ…
2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ اسلام آباد: 2024 میں وفاقی حکومت کے…
190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایاجائے گا اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور…
امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار بھارت میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو…