میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی

میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی

پشاور: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے لیے ملٹری کورٹس میں سزائیں ہونی چاہئیں، مگر سوال یہ ہے کہ کب سے سیاستدانوں کو دہشت گردوں کی صف میں شامل کر لیا گیا ہے کہ ان کے خلاف بھی ملٹری ٹرائلز ہو رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا ملٹری کورٹس کے خلاف ہے، صرف ڈاکٹر عارف علوی نہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں سے بات چیت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ صحافت پر دباؤ ہے، جس کی وجہ سے سچائی عوام تک پہنچ نہیں پاتی۔ سچ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ صرف سوشل میڈیا کی وساطت سے پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا تقریباََ بند تھا، لیکن اس کے باوجود عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، کیونکہ صحافی اور تجزیہ کار عوام تک حقیقت نہیں پہنچا رہے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں شامل افراد یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ کسی نے گولی نہیں چلائی، مگر جنہیں قتل یا شہید کیا گیا، ان کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ثبوت مٹا دیے گئے تھے۔
سابق صدر نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے مخالفین کی جانب سے مختلف مقدمات کا سامنا کیا ہے اور ان کے خلاف گولی چلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں ایک احتجاج کے دوران ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اور ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اسلحہ سپلائی کیا۔
اس سے قبل، ڈاکٹر عارف علوی نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ ان کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، مگر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر، عدالت سے راہداری ضمانت کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ درخواست آج صبح پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

 

 

News Tv

Recent Posts

نیوکلیئر پلانٹ میں کرپشن،بنگلادیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

نیوکلیئر پلانٹ میں کرپشن،بنگلادیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ ڈھاکا:بنگلادیش کے مشیر داخلہ نے وزیراعظم حسینہ…

10 منٹ ago

کے پی کے حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کر دی

کے پی کے حکومت نے ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ کر دی پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و…

13 منٹ ago

مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت کی امید ہے:وزیراعظم

مذاکرات کے ذریعے مثبت پیش رفت کی امید ہے:وزیراعظم اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے اراکین پر مشتمل…

17 منٹ ago

2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ

2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ اسلام آباد: 2024 میں وفاقی حکومت کے…

3 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا

190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایاجائے گا اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور…

3 گھنٹے ago

امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار

امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار بھارت میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو…

3 گھنٹے ago