190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایاجائے گا
اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کا ریفرنس محفوظ کر لیا گیا تھا، جس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اس ریفرنس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ آج فیصلہ نہیں آئے گا کیونکہ چھٹیاں آ رہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی چل رہا ہے۔
ایڈووکیٹ خالد چودھری نے عدالت سے توقع کی تھی کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا، جس پر جج صاحب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔
عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔
یہ ریفرنس ایک سال کے طویل عرصے میں مکمل ہوا اور اس دوران نیب نے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو اس ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور اس کے بعد 23 دسمبر کو فیصلہ سنانے کی بات کی گئی تھی، مگر اب یہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔