پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پر پیش رفت کا امکان
لاہور: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر اہم پیش رفت کا امکان
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔ اس ضمن میں آج صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل بروز منگل گورنر ہاؤس لاہور میں انعقاد پذیر ہو گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب ، ندیم افضل چن، مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضیٰ، اور سید علی حیدر گیلانی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، اور مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مقامی سطح پر درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے مسلم لیگ (ن) سے متعلق تحفظات پر بھی بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج شام ملاقات ہوگی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال کے علاوہ دونوں جماعتوں کے درمیان پاور شیئرنگ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاملات کے حل کے لئے کمیٹیوں کی سطح پر ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔
میں ہی نہیں ساری دنیا فوجی عدالتوں کے خلاف ہے:عارف علوی پشاور: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ…
2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے اضافہ اسلام آباد: 2024 میں وفاقی حکومت کے…
190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایاجائے گا اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور…
امیر مردوں کو دھوکہ دینے والی دلہن گرفتار بھارت میں پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو…
معروف اداکارہ سنی لیون کے حالات خراب؟ سرکاری سکیم سے امداد لینے لگیں؟ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے ایک…
بلڈ پریشر کے مریض یہ دوائی ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر بالکل استعمال نہ کریں لاہور:بلڈ پریشر کی دوائیاں استعمال کرنے…