حکومت نے ملک بھر میں عام تعطل کر اعلان کر دیا
اسلام آباد: یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت نے بدھ، 25 دسمبر 2024، کو یوم قائداعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے بینک اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر حکومت کے اعلان کے مطابق تمام بینک بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے اعلان کی وجہ سے دیگر مالیاتی ادارے بھی تعطیل کے باعث کام نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو ملک بھر میں یوم قائداعظم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن پاکستانی قوم بابائے قوم محمد علی جناح کو قیام پاکستان کے لیے ان کی ولولہ انگیز قیادت اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ملک کے اندر اور بیرون ملک پاکستانی مختلف سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں، جہاں قائداعظم کی شخصیت اور خدمات کو سراہا جاتا ہے۔
دوسری جانب، 25 دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس کا تہوار بھی جوش و خروش سے مناتی ہے، جو ان کے لیے نہایت اہم مذہبی دن ہے۔
اس کے علاوہ، سندھ حکومت نے بھی 25 دسمبر کو یوم قائداعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ مزید یہ کہ سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، اس روز بینک اور دیگر نجی ادارے کھلے رہیں گے۔
پشاور:سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ جو فوجی افسر سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، ان کے خلاف…
اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس نے سال کے آخری ہفتے میں شادی کی۔…
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق فیصلے…
برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کے حق میں جھکاؤ رکھنے کا…
سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد: سال 2025 کی عام اور اختیاری چھٹیوں کا شیڈول جاری کر…
ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا سرینگر:سرینگر میں…