9 مئی واقعات پر فوجی عدالتوں سے سزائوں پر یورپی یونین کا اظہارتشویش
برسلز:یورپی یونین نے پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں شہریوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، 21 دسمبر کو یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلے پاکستان کی جانب سے تسلیم شدہ بین الاقوامی معاہدوں، خصوصاً شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے اصولوں کے خلاف ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر شہری کو منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے، جس میں آزاد، غیرجانبدار اور اہل عدالت کی شمولیت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 14 کے مطابق فوجداری مقدمات کے فیصلے عوامی سطح پر سنائے جانے چاہییں۔
یورپی یونین نے پاکستان کو یاد دہانی کرائی کہ وہ جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (GSP+) کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز کا پابند ہے، جن میں آئی سی سی پی آر بھی شامل ہے۔ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو تجارتی مراعات حاصل ہیں، اور ان معاہدوں کی پاسداری اس سلسلے کا ایک اہم حصہ ہے۔
یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 20 دسمبر کو پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 افراد کو 2 سے 10 سال تک بامشقت قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس نے سال کے آخری ہفتے میں شادی کی۔…
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق فیصلے…
برطانوی اخبار "دی ٹیلی گراف" نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کے حق میں جھکاؤ رکھنے کا…
سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد: سال 2025 کی عام اور اختیاری چھٹیوں کا شیڈول جاری کر…
ہندو جج نے سورہ نساء کی 11ویں آیت کا حوالہ دے کر خاتون کو جائیداد میں حصہ دلوادیا سرینگر:سرینگر میں…
امریکی طبی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے چائے کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر…