پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو ماننے سے انکار۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسکے نتیجے میں برسٹر گوہر خان نے پاکستان پشاور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکٹانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن درخواست دائر کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے گوہر خان کہتے ہیں کہ ہم نے سب کچھ قانون اور آئین کی حدودد میں رہتے ہوئے کیا ، اسکے باوجودیہ فیصلہ آنا ذاتیات پر مبنی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا نشان ہمارے سے لینے کا پہلے سے سوچ رکھا تھا، یہ تو ایک سازش ہے، انہوں نے مزید کہا ہم اس کیس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے اور ہمارے پاس اس کے لیے پلان بھی موجود ہے لیکن ہم کسی صورت بھی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
خیال رہے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد برسٹر گوہر بھی پارٹی چئیرمین نہیں رہے تھے۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے بھی کالعدم ہو گئے تھے۔